بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تائیوانی مورخ ڈاکٹر وانگ فینگ (Wang Feng) کہتے ہیں: مشرق وسطیٰ کے میدانِ جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سنہ 1940ع کی دہائی کی چینی خانہ جنگی کی یاد دلاتا ہے؛ ایسی لڑائی جس میں جدید اور تخلیقی حربے استعمال کرنے والی ایک ہلکی پھلکی گوریلا فورس نے، امریکی ہتھیاروں سے لیس لاکھوں فوجیوں پر مشتمل ایک عظیم الشان فوج کو کچل کر رکھ دیا تھا۔
تائیوانی مورخ ڈاکٹر وانگ فینگ (Wang Feng) کا کہنا تھا:
دوسرا اور آخری حصہ:
جب میں ایران کی چند ماہی جنگ پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے سنہ 1940 کی دہائی کی چینی داخلی جنگ یاد آتی ہے؛ جب چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے بالکل ابتدائی اور سادہ سے ہتھیاروں سے، امریکی ہتھیاروں سے لیس، کومنتانگ (Kuomintang) کی 40 لاکھ سے زائد فوج کو شکست دی۔
ایران کے خلاف جنگ کی صورت حال، اُس صورت حال سے بہت بہت مشابہت رکھتی ہے۔
چنانچہ ٹرمپ کو درپیش صورت حال، کیا ہے؟ یہ کہ اسے انتہائی ذلت آمیز پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔
اگلے چند مہینوں میں تمہیں [ٹرمپ کو] کس طرح کا انتخاب کرنا پڑے گا؟ کیا تم ایران پر حملہ کرو گے؟ اگر حملہ کرنا چاہو، تو تمہیں نئی کانگریس کے افتتاح سے پہلے ـ یعنی تقریبا 40 دنوں کے اندر ـ فیصلہ کرنا پڑے گا۔
لیکن کیا ایسا کوئی موقع عملا موجود ہے؟ نہیں، ایسا موقع موجود نہیں ہے۔
اور پھر، حتی اگر تم تین طیارہ بردار جہاز بھی وہاں بھیج دو اور 50000 فوجی بھی اتار دو، تو کیا اس کے باوجود، کی قطعی امید رکھتے ہو؟ کیا اگلے 40 دن میں 100فیصد کامیابی کی کوئی ضمانت ہے؟ نہیں ایسی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
چنانچہ ٹرمپ کو درپیش پیچیدہ اور شرمناک صورت حال یہ ہے کہ اسے ایران کے مقابلے میں، ذلت آمیز پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔
اور ہاں! جب ایران تحقیر و تذلیل کے ساتھ امریکہ کو پسپائی کو مجبور کرے گا، تو اگلا کون ہے؟
اگلا نیتن یاہو ہے۔
[نیتن یاہو!] تجھے بہرحال جیل کی سزا کانٹا پڑے گی؛ اگر موجودہ [صہیونی] راہنما [گادی آئزنکوت] کے ساتھ مل کر اتحادی مخلوط حکومت نہ بنا سکو، تو تمہیں جیل دینا پڑے گا۔
چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہی "برے عمل کی سزا [مکافاتِ عمل]" ہے۔
سچی بات یہ ہے کہ اگر ہم ایک تائیوانی یا عالمی باشندے کے طور پر دیکھ لیں کہ اس جنگ کا آغاز کس نے کیا، تو وہ اسرائیل ہی تھا۔
ایران اپنا کام کر رہا ہے، تم نے اس پر حملہ کیوں کیا؟
تم نے نووارد امریکی صدر کو دھوکہ کیوں دیا اور کہا کہ اگر ہم مل کر ایران کو توڑ دیں، تو تم [ٹرمپ] بھی اس غنیمت میں حصہ پاؤگے؟
یقینا ٹرمپ بھی احمق ہے؛ ایک شیطان اور ایک احمق کا امتزاج!
چنانچہ انجام کار بالکل واضح اور قابل توقع ہے؛ تو بات یہ ہے کہ کسی انسان یا ملک کو شرپسندانہ اقدام نہیں کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ